فضائی کارروائیوں سے دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا ایئرچیف

آرمی کیلیے زمینی حالات کوساز گاربنایا،اطالوی چیف آف ڈیفنس سے ملاقات


Numainda Express October 30, 2016
دہشت گردوں کیخلاف پاک فضائیہ کے ان آپریشنز نے پاک آرمی کیلیے کم سے کم مزاحمت کیساتھ زمینی حالات کو ساز گار بنایا، سہل امان۔ فوٹو: فائل

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے روم میں اٹلی کے چیف آف ڈیفنس جنرل کلاڈیؤگرازیانو سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔

اٹلی کے چیف آف ڈیفنس جنرل کلاڈئیو نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج بالخصوص ایئرفورس کے بے مثال عزم کو سراہا۔

ایئرچیف مارشل سہیل امان نے اطالوی تھنک ٹینک کوآپریشن ضرب عضب میں پی اے ایف کے نمایاں کردار کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ پاک فضائیہ نے انتہائی لگن سے دن رات اورتمام موسمی حالات میں فضائی حملوں سے دہشت گردوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، گولہ بارودکے ذخائر،خفیہ ٹھکانوں اور بنکروں کو بے اثرکردیا۔ انھوں نے کہاکہ دہشت گردوں کیخلاف پاک فضائیہ کے ان آپریشنز نے پاک آرمی کیلیے کم سے کم مزاحمت کیساتھ زمینی حالات کو ساز گار بنایا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔