کرکٹ اور بیگم کا ساتھ چھوٹنے کے بعد زندگی کے خاتمے کا سوچا تھا ہوگ

میں پرتھ میں چار مرتبہ ساحل سمندر پر گیا اورہر بار میرے دل میں یہ خیال آیا کہ سمندر میں کود جاتا ہوں، ہوگ


Sports Desk October 30, 2016
لیفٹ آرم چائنا مین نے آندریا کے ساتھ اپنا رشتہ بچانے کیلیے ٹیسٹ کیریئر قربان کیا مگر شادی برقرار نہیں رہی تھی۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ نے انکشاف کیاکہ کرکٹ اور بیگم کا ساتھ چھوٹنے کے بعد انھوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا سوچا تھا۔

ویسٹ آسٹریلین لیفٹ آرم چائنا مین نے آندریا کے ساتھ اپنا رشتہ بچانے کیلیے ٹیسٹ کیریئر قربان کیا مگر شادی برقرار نہیں رہی تھی۔

ہوگ نے کہاکہ میں پرتھ میں چار مرتبہ ساحل سمندر پر گیا اورہر بار میرے دل میں یہ خیال آیا کہ سمندر میں کود جاتا ہوں، اگر واپس آگیا تو ٹھیک اور نہ آسکا تو پھر بھی کچھ غلط نہیں ہوگا، مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنی اس خواہش کو عملی جامہ نہیں پہنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔