تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ برآمد پولیس کا دعویٰ

علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے 2 ایس ایم جی رائفلز،درجنوں گولیاں اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد ہوئیں، پولیس


ویب ڈیسک October 30, 2016
علی امین گنڈا پور موقع سے فرار ہوگئے، پولیس فوٹو: فائل

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورخیبرپختونخوا حکومت کے وزیرریونیو علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ ، بلٹ پروف جیکٹس اورشراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بنگش چوک پر پولیس نے تلاشی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ،بلٹ پروف جیکٹس اورشراب کی بوتل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 ایس ایم جی رائفلز سمیت درجنوں گولیاں اور آنسو گیس کے شیل شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسلام آباد میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تصادم، 50 افراد گرفتار

پولیس کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران خیبر پختونخوا کے وزیر ریونیو علی امین گنڈا پور موقع سے فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔