ہوور بورڈ اسکوٹر انوکھی گاڑی جس پر کھڑے ہوکر سفر کرنا آسان
ہوور بورڈ اسکوٹر دیکھنے میں ایک عام سی چھوٹی سی گاڑی یا اسکوٹر ہے، مگر اس نے دھوم مچادی ہے
ماہرین نے ایک ایسی گاڑی ایجاد کی ہے جو عام طور سے ہوور بورڈ کی طرح ہی ہے، مگر یہ جزوی طور پر segway ہے یعنی سامان لانے لے جانے والا بورڈ یا ٹھیلا اور جزوی طور پر یہ اسکیٹ بورڈ بھی ہے، بس یوں سمجھ لیں کہ یہ ایک ایسا اسکوٹر ہے جس پر کھڑے ہوکر اپنا توازن خود برقرار رکھنا ہوگا۔
اسے ہوور بورڈ کہا تو جارہا ہے، جسے ہوور کرنا چاہیے، یعنی پانی یا سطح سے تھوڑا اوپر معلق ہونا چاہیے، مگر یہ اسکوٹر ایسا کچھ نہیں کرتا، پھر بھی ہوور بورڈ کہلاتا ہے۔ ہوور بورڈ اسکوٹر دیکھنے میں ایک عام سی چھوٹی سی گاڑی یا اسکوٹر ہے، مگر اس نے دھوم مچادی ہے اور یہ بالخصوص نوجوانوں میں بے حد مقبولیت حاصل کررہا ہے۔
اس اسکوٹر پر اچھل کر سوار ہونے والے شخص کو ایک ڈیوائس استعمال کرنی ہوتی ہے جو اصل میں برقی gyroscopes کی ایک جوڑی ہوتی ہے اور ہر پیڈ کے نیچے لگی ہوتی ہے۔ اس سے خود کار طریقے سے خود کو بیلنس کیا جاتا ہے، اس سے اپنے جسمانی توازن کے ذریعے گاڑی کا آگے بھی بڑھایا جاتا ہے، پیچھے بھی کیا جاسکتا ہے اور گھمایا بھی جاسکتا ہے۔ چناں چہ نوجوان اس ہوور بورڈ اسکوٹر پر طرح طرح کے کمال دکھاتے ہیں جس میں ریس سے لے کر ڈانس تک شامل ہیں۔
PhunkeeDuck نامی کمپنی کے شریک بانی میکس ایلن کا کہنا ہے:
''ٹرانسپورٹ کی یہ نئی قسم خاص طور سے شہروں اور کالجوں کے لیے تیار کی گئی ہے، مگر مسئلہ یہ ہے کہ اعلیٰ عہدے داروں کو اس پر اعتراض ہے، وہ اسے سڑکوں اور گلیوں میں چلانے سے منع کررہے ہیں، کیوں کہ ان کے خیال میں اس سے ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ لیکن چوں کہ یہ ایک سستی اور آسان سی اسکوٹر ہے، اس لیے اسے چھوٹے شہروں میں آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ انوکھی ہوور بورڈ اسکوٹر یقیناً ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔''