آفریدی کو ٹیم سے کیوں نکالا وسیم اکرم سلیکٹرز سے نالاں
آل رائونڈر کی عدم موجودگی سے ون ڈے سیریز میں بھارت کو ایڈوانٹیج ہوگا، سابق قائد
وسیم اکرم نے دورہ بھارت کے پاکستانی ون ڈے اسکواڈ سے شاہدآفریدی کو ڈراپ کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔
سلیکٹرز سے نالاں سابق کپتان کے مطابق اس سے سیریز میں حریف ٹیم کو ایڈوانٹیج حاصل ہو گا۔ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے لیے دبئی میں موجود وسیم اکرم نے ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے انتہائی اہم سیریز کے لیے ٹیم سے شاہد آفریدی کو باہر کر کے غلط کیا، ان کی عدم موجودگی سے سیریز میں حریف ٹیم کو فائدہ ہوگا۔
بھارتی ٹیم سے اس کی سرزمین پر مقابلے کیلیے اسکواڈ میں آفریدی کی موجودگی سے پاکستان کو اضافی ایڈوانٹیج حاصل ہوتا، روایتی حریف کیخلاف اہم میچز میں وہ دبائو برداشت کرتا رہا ہے اور اس کی موجودگی بھارتی ٹیم کو کافی کچھ سوچنے پر مجبور کرتی، سلیکٹرز کو آفریدی کا سلیکشن کرنے کیلیے موجودہ فارم کو پیمانہ نہیں بنانا چاہیے تھا، یاد رہے آل رائونڈر کو صرف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
سابق کپتان نے سعید اجمل کو ٹیم کا اہم مہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آف اسپنر کی بولنگ میں موجود ورائٹی سے بھارت کے تمام بیٹسمینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا، ٹرننگ پچز پر وہ میچ ونر ثابت ہو سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز شائقین کو اسٹیڈیم لانے کے ساتھ ٹی وی کے سامنے بیٹھنے پر بھی مجبور کرے گی، کوئی بھی ٹیم جیتے یا ہارے اصل فتح کرکٹ کی ہی ہونی ہے، انھوں نے کہا کہ بھارتی بیٹسمینوں کی کارکردگی سے سیریز کے نتیجے کا تعین ہوگا، اگر وہ چل پڑے تو پاکستان کیلیے فتح پانا مشکل ٹاسک ہے۔