نواب شاہ دہشتگردوں نے نوجوان شیعہ رہنما کو قتل کر دیا

فدا حسین کھجی مارکیٹ میں گولیوں کا نشانہ بنے، شیعہ علما کونسل کا لاش سمیت دھرنا

فدا حسین کھجی مارکیٹ میں گولیوں کا نشانہ بنے، شیعہ علما کونسل کا لاش سمیت دھرنا فوٹو: اے ایف پی

نواب شاہ نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ علما کونسل کے سرگرم عہدیدار فدا حسین کو قتل کردیا۔

کارکنوں کا شدید احتجاج، لاش سمیت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا۔ 24گھنٹوں میںقاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز نواب شاہ کے علاقے کھجی مارکیٹ میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 25سالہ فدا حسین سولنگی کو قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع پر شیعہ علما کونسل اور وحدت المسلمین کے درجنوں کارکن، پیپلز میڈیکل کالج اسپتال پہنچ گئے اور لاش سمیت پریس کلب پر احتجاجی دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دی۔




محمد حسین چانڈیو اسلم بھٹی، غلام احمد چانڈیو نے الزام عائد کیا کہ فدا حسین کو دہشت گردوں نے ٹارگٹ کرکے قتل کیا ہے اور یہ قتل کراچی، کوئٹہ، گلگت میں ملت جعفریہ کے افراد کو جس طرح ٹارگٹ کرکے قتل کیا جارہا ہے اسی سلسلے کی کڑی ہے، ہم ضلع انتظامیہ کو 24گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ ملزمان گرفتار کیے جائیں دیگر صورت میںشیعہ علما کونسل شدید احتجاج کرے گی۔
Load Next Story