وزیراعلیٰ سندھ سے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی ملاقات

سید قائم علی شاہ کا دیہات میں بجلی کی فراہمی کے لیے فنڈز دینے کا وعدہ


Nama Nigar December 16, 2012
چھاچھرو میں نئی تحصیل اور تھرپارکر میں 4 پولیس تھانے قائم کرنے کا حکم۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی ملاقات۔

تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کو دو حصوں میں تقسیم کرنے ،بجلی کی فراہمی کے لیے فنڈ اور تھرپارکر میں مزید 4 پولیس تھانے بنانے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق پی پی ایم این اے اور ضلعی صدر ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے گزشتہ روز سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔

05

پیپلز پارٹی کے ضلعی پریس ترجمان کے مطابق سید قائم علی شاہ نے مہیش کمار کی اپیل پر تھرپارکر میں تحصیل چھاچھرو کو دو حصوں میں تقسیم کرکے ڈاہلی کو تحصیل بنانے کے لیے سندھ بورڈ آف ریونیوکو حکم دے دیا ہے اور چھاچھرو میں بجلی دیہاتی علاقوں تک پہنچانے کے لیے 2 کروڑ 10 لاکھ ،مٹھی کے لیے 50 لاکھ روپے فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے آئی جی پی سندھ کو تھرپارکر میں مزید 4 پولیس پوسٹوں وجوٹو،چیلہار،رانو راندل اور کلوئی کو تھانے کا درجہ دینے کا بھی حکم دے دیا ہے ۔اس موقع پر پی پی پی چھاچھرو کے رہنما دوست علی راہموں بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں