باڑہ اور رسال پور میں دھماکے2 اسکول تباہ
شدت پسند اسکول کے دروازے کھڑکیاں اور فرنیچر لے گئے،جندول میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام۔
باڑہ اور نوشہرہ کے علاقہ رسال پور میں شدت پسندوں نے 2 پرائمری ا سکولوں کو دھماکوں سے تباہ کردیا۔
باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کر لیا،2 عسکریت پسندوں کے مکانات تباہ کر دیے گئے۔جندول میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ حکام کے مطابق درجنوں شدت پسند باڑہ کے نواحی علاقے سپاہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول حاجی جان گل کلے میں داخل ہوگئے اور عمارت سے دروازے کھڑکیاں اور فرنیچر لے گئے جس کے بعد بارودی مواد نصب کرکے عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا ۔
رسال پور کے علاقے بہرام کلے میں بھی شدت پسندوں نے لڑکوں کے پرائمری اسکول کو دھماکے سے تباہ کردیا،دھماکے سے اسکول کی چاردیواری اور کمرے تباہ ہوگئے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا اور کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔جندول کے تھانہ معیار کی پولیس نے 35 کلو وزنی ٹینک شکن بارودی سرنگ اور4 دستی بم ناکارہ بنا دیے۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی اور تحصیل ماموند کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 5مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور اسلحہ برآمد کر لیا۔