انتہا پسند فرحان اخترکو آرمی فنڈ میں پیسے دینے سے انکار پردھمکیوں پر اترآئے

فلم ’’رئیس‘‘ کے پروڈیوسرز نے آرمی فنڈ میں پیسے نہ دیئے تو فلم کی نمائش کو ہر صورت روکیں گے، انتہا پسندوں کی دھمکی

فلم ’’رئیس‘‘ کے پروڈیوسرز نے آرمی فنڈ میں پیسے نہ دیئے تو فلم کی نمائش کو ہر صورت روکیں گے، انتہا پسندوں کی دھمکی، فوٹو:فائل

FAISALABAD:
بالی ووڈ کے فلمساز اور اداکار فرحان اختر نے فلم ''رئیس'' کی نمائش پر آرمی فنڈ میں 5 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا ہے جس پر انتہا پسند سیخ پا ہیں اور دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

گزشتہ دنوں مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ نے انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) اور پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ کرایا تھا جس کے تحت پاکستانی فنکاروں والی فلمیں نمائش کے لیے پیش کرنے پر آرمی فنڈ میں 5 کروڑ روپے جمع کرانا ہوں گے لیکن فلم ''رئیس'' کے پروڈیوسر فرحان اختر نے آرمی فنڈ میں پیسے دینے کو بھتہ خوری قرار دیتے ہوئے پیسے دینے سے صاف انکار کردیا جس کے بعد انہیں انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ''رئیس'' کے پروڈیوسر فرحان اختر نے ماہرہ خان کے باعث فلم کی نمائش سے قبل آرمی فنڈ میں پیسے دینے سے انکار کردیا ہے جس پر انتہا پسند جماعت مہاراشٹرانونرمان سینا سیخ پا ہوگئی ہے اور انتہا پسندوں نے فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی دے ڈالی ہے جب کہ انتہا پسند جماعت کے رہنما کا کہنا تھا کہ فلم ''رئیس'' کے پروڈیوسرز نے آرمی فنڈ میں پیسے نہ دیئے تو فلم کی نمائش کو ہر صورت روکیں گے۔

واضح رہے کہ فلم ''رئیس'' میں شاہ رخ خان ، نواز الدین صدیقی اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کریں گی۔
Load Next Story