پشاور ائیرپورٹ پر حملہ قابل مذمت ہےآفاق احمد

قومی ادارے ملک کےدفاع وسالمیت کیلیےجوگرانقدرخدمات وہ سرانجام دے رہےہیں اس نےپوری قوم کاسرفخرسے بلندکردیا ہے,آفاق احم.


Staff Reporter December 16, 2012
قومی ادارے ملک کےدفاع وسالمیت کیلیےجوگرانقدرخدمات وہ سرانجام دے رہےہیں اس نےپوری قوم کاسرفخرسے بلندکردیا ہے,آفاق احم. فوٹو: فائل

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے پشاور ایئر پورٹ پر حملے کی شدید مذمت اور قیمتی جانی و مالی نقصان پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے اثاثوں کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں دہشت گردوں کو نشان عبرت بنادیا جائے، انھوں نے کہا کہ قومی ادارے ملک کے دفاع و سالمیت کیلیے جو گرانقدر خدمات وہ سرانجام دے رہے ہیں اس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ، آفاق احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد اور حفاظت پر مامور اہلکاروں کو بہترین وسائل مہیا کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں