گزشتہ 3سال میں7ہزار نئی ادویہ رجسٹرکرنیکی منظوری
ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ 350 کے قریب ادویہ کی رجسٹریشن کیلیے دائر درخواستیں مسترد کی گئیں
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ 3 سال کے دوران ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ کل7 ہزار کے قریب نئی ادویہ کو رجسٹر کرنے کی منظوری دی، اس دوران ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ 350 کے قریب ادویہ کی رجسٹریشن کیلیے دائر درخواستیں مسترد کی گئیں جبکہ اس دوران مجموعی طور پر کل 60 سے زائد ادویہ ساز کمپنیوں کو نئی ادویہ کی مینوفیکچرنگ کیلیے لائسنز بھی جاری کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق رواں سال 2016کے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مجموعی طور پر کل 2200 کے قریب نئی ادویہ کو رجسٹرڈ کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ اس دوران کل 120 کے قریب ادویہ کی رجسٹریشن کیلیے درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔ دستاویز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سال 2015 کے دوران مجموعی طور پرکل 2775 نئی ادویہ کی منظوری دیدی جبکہ اس دوران 174 ادویہ کی رجسٹریشن کیلیے درخواستیں مسترد کی گئیں۔
اسی طرح سال 2014 کے دوران ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مجموعی طور پرکل1923 نئی ادویہ کو رجسٹرڈ کرنے کی منظوری دیدی جبکہ اس دوران کل 46 ادویہ کی رجسٹریشن کیلیے درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ دستاویز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اٹھارٹی نے گزشتہ تین سال کے دوران مجموعی طور پر کل 60 کمپنیوں کو نئی ادویہ کی مینوفیکچرنگ کیلیے لائسنز جاری کیے جس میں سے سال2016کے دوران 10 سے زائد کمپنیوں کو لائنس جاری کیے گئے۔
سال2015 کے دوران29 لائنسز جاری کیے گئے جبکہ سال 2014 کے دوران مجموعی طور پر کل 19 نئے ڈرگ مینوفیکچرنگ لائنسنز جاری کیے۔ دستاویز کے مطابق ان تین سال کے دوران ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مجموعی طور پر کل 90 کے قریب ادویہ ساز کمپنیوں کو ایڈیشنل سیکشنز بنانے، 150 کے قریب ادویہ سا کمپنیوں کے ڈرگ مینوفیکچرنگ لائسنز کی تجدید، 80 کے قریب ادویہ ساز کمپنیوں کو فارماسیوٹیکل یونٹس کی سائٹس قائم کرنے جبکہ 350 کے قریب ادویہ ساز کمپنیوں کو بلڈنگ لے آوٹ پلان اور توسیع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔