بھارت کا پاکستان سے دیوالی کی مٹھائی لینے سے انکار

پاکستان اور بھارت کے سرحدی حکام کے درمیان خوشی کے مواقع پرمٹھائی کا تبادلہ کیاجاتا ہے۔


INP October 31, 2016
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاک بھارت کشیدگی کے باعث بی ایس ایف نے دیوالی کے موقع پراٹاری واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے ساتھ مٹھائی کا تبادلہ کرنے سے انکارکردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف نے اس مرتبہ دیوالی کے موقع پراٹاری واہگہ بارڈر پرپاکستان رینجرزکے ساتھ مٹھائی کاتبادلہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے سرحدی حکام کے درمیان خوشی کے مواقع پرمٹھائی کا تبادلہ کیاجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں