پاکستان اور چین کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت نہیں بھارتی فضائیہ

فضائیہ کو فوری طور پر 200 طیاروں کی کمی کا سامنا ہے، ترجمان بھارتی فضائیہ


این این آئی October 31, 2016
غیرملکی کمپنیاں بھارت میں لڑاکا طیارے بنائیں تو وہ سیکڑوں طیارے خریدنے کو تیار ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے پاس پاکستان اور چین کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ فضائیہ کو فوری طور پر 200 طیاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ بھارتی فضائیہ کو 45 آپریشنل اسکواڈرنز کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت ان کی تعداد صرف 32 ہے۔ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ غیرملکی کمپنیاں بھارت میں لڑاکا طیارے بنائیں تو وہ سیکڑوں طیارے خریدنے کو تیار ہیں۔ وائس چیف ایئر مارشل بی ایس دھاینا نے پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے دفاع کو بتایا کہ ان کے پاس پاکستان اور چین کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں