بھارت میں کالعدم مقامی اسلامی طلبہ تنظیم سے وابستہ 8 افراد جیل سے فرار

فرار ہونے والے تمام ملزمان جیل سے 5 کلو میٹر دور ایک گاؤں میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگئے، بھارتی حکام


ویب ڈیسک October 31, 2016
اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا بھارت کی تعلیمی درس گاہوں میں ایک فعال طلبہ تنظیم تھی فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کالعدم قرار دی گئی تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا سے وابستہ 8 افراد جیل سے فرار ہوگئے جنہیں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھوپال جیل میں قید کالعدم قرار دی گئی تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا ''سیمی'' کے 8 ملزمان نے پولیس گارڈ پر حملہ کرکے اسے قتل کردیا ، جس کے بعد وہ چادروں کی رسی بنا کر دیوار پھلانگ کر نکل گئے۔ فرار ہونے والوں کی شناخت مجیب شیخ، ماجد، عقیل، خالد، ذاکر، محبوب شیخ، امجد اور ایم ڈی شالک کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔ فرار ہونے والے تمام افراد دہشت گردی اور بینک ڈکیتی میں ملوث تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سیمی سے وابستہ 7 افراد 2013 میں جیل سے فرار ہوچکے ہیں تاہم انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا، اس وقت فرار ہونے والوں میں ذاکر، امجد اور محبوب شیخ بھی شامل تھے۔

بعد ازاں بعد ازاں آئی جی پولیس یوگیش چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ فرار ہونے والے تمام افراد جیل سے 5 کلو میٹر دور واقع گاؤں اچار پورہ میں کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب ریاست کے وزیر اعلٰی شیو راج سنگھ نے کہا کہ ملزمان کا جیل سے فرار ایک مجرمانہ غفلت ہے ، جس کی تحقیقات وفاقی ادارے سے کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا بھارت کی تعلیمی درس گاہوں میں ایک فعال طلبہ تنظیم تھی تاہم بعد میں بھارت نے اس پر پابندی عائد کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں