عوام نے دہرے بلدیاتی نظام کیخلاف واضح فیصلہ دیدیا علی اکبر گجر

مسلم لیگ(ن) کے اصولی موقف پر کل ایک بار پھر سندھ کے عوام نے اپنی رائے دیدی ہے, علی اکبر گجر.


Staff Reporter December 16, 2012
مسلم لیگ(ن) کے اصولی موقف پر کل ایک بار پھر سندھ کے عوام نے اپنی رائے دیدی ہے, علی اکبر گجر. فوٹو:فائل

KABUL: پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکر یٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے اصولی موقف پر کل ایک بار پھر سندھ کے عوام نے اپنی رائے دیدی ہے۔

ہفتہ کو میڈیا سیل میں مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنمائوں بلال اعجاز شفیع، سلطان خان جوہری، عصمت انور محسود، حاجی چن زیب، اسرار مشوانی، ملک ریاض اعوان،چوہدری اسلم کنولاور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام نے دہرے بلدیاتی نظام کے خلاف واضح فیصلہ دیدیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار کو طول دینے اور عوامی احتساب سے بچنے کے لیے سازشیں شروع کردی ہیں،پاکستان کے کروڑوں عوام میاں نواز شریف کی قیادت کے منتظر ہیں،مسلم لیگ(ن) ہی ملک میں واحد سیاسی قوت ہے جو پاکستان کو کرپشن زدہ حکمرانوں کے عذاب سے نجات دالا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں