شہر میں کرسمس کی تیاریاں شروع

کرسمس کا تہوار 25 دسمبر کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جوش و خروش سے منایا جائے گا.


Staff Reporter December 16, 2012
کرسمس کا تہوار 25 دسمبر کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جوش و خروش سے منایا جائے گا. فوٹو: فائل

مسیحی برادری نے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے شروع کردی ہیں۔

کرسمس کا تہوار 25 دسمبر کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جوش و خروش سے منایا جائے گا ،کرسمس کے موقع پرگرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا،مسیحی برادری نے کرسمس کی آمد کے ساتھ ہی اپنے گھروں میں کرسمس ٹریز کو آرائشی سازوسامان سے آراستہ کرنا شروع کردیا ہے، شہر کی بڑی بیکریوں میں کرسمس کیک کے آرڈر دے دیے گئے ہیں اور شہر کے بڑے ہوٹلز میں کرسمس کی تقریبات کیلیے آرڈر بک کرائے جارہے ہیں ،کرسمس کی آمد کے ساتھ ہی شہر کی مارکیٹوں میں رش بڑھ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |