مریم نواز کا نعیم الحق کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

نعیم الحق جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کے لیے تیار ہوجائیں، ترجمان شریف خاندان


ویب ڈیسک October 31, 2016
نعیم الحق نےمریم نوازپرسیکیورٹی اجلاس کی خبرلیک میں ملوث ہونیکاالزام لگایاتھا فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے الزام عائد کیا تھا کہ سیکیورٹی اجلاس کی ہونے والی باتیں مریم نواز نے انگریزی روزنامے کے صحافی کو بتائی تھیں جس پر مریم نواز نے اُن کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب شریف خاندان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق نےمریم نوازپرسیکیورٹی اجلاس کی خبر لیک کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا، نعیم الحق جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کے لیے تیار ہوجائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں