قائمہ کمیٹی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل پراتفاق رائے میں ناکام
10میڈیکل کالجزکی دوبارہ انسپکشن کے احکامات جاری کردیے،فردوس عاشق کی بریفنگ
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ریگولیشن ائنڈ سروسزکے اجلاس میںایک مرتبہ پھرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل پرصرف مشاورتی عمل جاری رہااورکوئی اتفاق رائے نہ ہوسکادوسری طرف وفاقی وزیر نیشنل ریگولیشن سروسزڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے پی ایم ڈی سی کی جانب سے رجسٹرڈکیے گئے 10میڈیکل کالج کی دوبارہ انسپکشن اورتحقیقات کے احکامات جاری کر دیے۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سنیٹرظفرعلیشاہ کی زیرصدارت ہواجس میںڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل پرغورکیا گیا،کمیٹی کے رکن عبدالحبیب خان نے بل کی بعض شقوںپراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بورڈکاچیئرمین سیکریٹری وزارت نیشنل ریگولیشن نہیںہوناچاہیے،فردوس عاشق نے کہا کہ اس ملک میںایک دن میں ہزاروںدوائیاںرجسٹرڈکی گئی ہیںمگرماضی میں جو کچھ ہواہے میںاس کی جوابدہ نہیں۔وزیرنیشنل ریگولیشن کو بورڈکاچیئرمین نہیںہوناچاہیے اتھارٹی کے سی ای او کے عہدے کے لیے22لوگ شارٹ لسٹ کیے مگرکوئی بھی قواعد کے تحت معیارپرنہیںاترا،جتنا جلدی ممکن ہویہ قانون سازی مکمل کی جائے ۔