زرداری اپنی صدارت بچانے کیلیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ناہید خان

بلاول نانا اور والدہ کے راستے پر چلنا چاہتے ہیں تو والد کی سیاست سے لا تعلقی کا اعلان کر نا ہو گا


INP December 16, 2012
بلاول نانا اور والدہ کے راستے پر چلنا چاہتے ہیں تو والد کی سیاست سے لا تعلقی کا اعلان کرنا ہوگا. فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی ناراض مرکزی رہنما بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ کی قائد ناہید خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اپنی صدارت کو بچانے اور پاورکو اپنے پاس رکھنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

میری دعائیں بلاول کے ساتھ ہیں تاہم اگر وہ اپنے نانا اور والدہ کے راستے پر چلنا چاہتے ہیں تو انھیں اپنے والد کی سیاست سے لا تعلقی کا اعلان کر نا ہو گا۔ وہ ہفتہ کو اوکاڑہ پریس کلب میں ٹیلی فونک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ ناہید خان نے کہا کہ اگر مارچ میں انتخابات نہ ہوئے تو پھر انھیں ملک میں انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے ۔ مارچ میں انتخابات کیلیے ضروری ہے کہ جنوری میں اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں۔ ملکی بحرانوں اور مسائل کا واحد حل بر وقت انتخابات میں ہے ۔

07

انھوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اندر خرابیاں پیدا ہونے سے پارٹی پر مسلط قیادت عوام اور ان کے ایشو سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ کارکن اور پارلیمنٹیرین دونوں پیپلز پارٹی کوچھوڑ رہے ہیں۔ایسی صورتحال میں انتخابات کے دوران وسطی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا لگے گا اور اس بات سے ن لیگ اور تحریک انصاف فائدہ اٹھا ئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اتوار کو پنڈی میں ورکرز کنونشن منعقد ہو رہا ہے ۔پہلے ہم کارکنوں کے حقوق کیلیے آواز اٹھاتے تھے اب ہم کارکنوں کے حقوق کیلیے لڑیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں