دورہ نیوزی لینڈ کیلیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

ذوالفقار بابر کو اسکواڈ سے ڈراپ جب کہ شرجیل خان اور محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک October 31, 2016
ذوالفقار بابر کو اسکواڈ سے ڈراپ جب کہ شرجیل خان اور محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کپتان مصباح الحق کی کپتانی میں 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا جس میں شرجیل خان کو بطور اوپنر پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم احمد شہزاد کو اس بار بھی موقع نہیں دیا گیا۔



دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کو 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے تاہم لیفٹ آرم اسپنر ذوالفقار بابر کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم میں محمد رضوان کو بھی بطور وکٹ کیپر شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم میں مصباح الحق (کپتان)، اظہر علی، سمیع اسلم، شرجیل خان، بابراعظم، اسد شفیق، یونس خان، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی، سہیل خان اور عمران خان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں