حکومت کا آئندہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے اوگرا کی جانب سے آئندہ ماہ کیلیے قیمتوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی، وزیر خزانہ


ویب ڈیسک October 31, 2016
وزیراعظم نے اوگرا کی جانب سے آئندہ ماہ کیلیے قیمتوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی، وزیر خزانہ، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےدوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھتے ہوئے ان میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم نوازشریف نے مسترد کردیا اور قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں