پرویز خٹک نے ایکسپریس نیوز کے اینکر کے سوال پر تہذیب کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا

وزیراعلیٰ نے سوال پوچھنے پر اینکر پر چوہدری نثار کا نمائندہ ہونے اور لفافے لینے کے الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

وزیراعلیٰ نے سوال پوچھنے پر اینکر پر چوہدری نثار کا نمائندہ ہونے اور لفافے لینے کے الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ٹیلی ویژن پر آکر اخلاقیات اور تہذیب بھول گئے اور ایکسپریس نیوز کے اینکر منصور علی خان کے سوال پر بھونڈے الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

ایکسپریس نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں اینکر منصور علی خان نے جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے سوال کیا کہ آپ اس دھرنے پر خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال تو نہیں کریں گے تو اس پر وزیراعلیٰ آپے سے باہر ہوگئے اور منصور علی خان پر بھونڈے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ '' اگر آپ حکومت کے ترجمان بن کر بات کرتے ہیں تو اپنا کام کرو میں کسی کی پرواہ نہیں کرتا''۔


اینکر منصور علی خان کی جانب سے براہ راست نشریات میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے سے منع کرنے پر پرویز خٹک نے منصور علی خان کو وزیرداخلہ چوہدری نثار کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ ان کے نمائندہ ہیں اور آپ بھی نوٹ اور لفافے لیتے رہتے ہیں۔ اینکر منصور علی خان کی باربار یاددہانی کے باوجود وزیراعلیٰ نے اپنا لہجہ تبدیل نہ کیا اور تہذیب سے ہٹ کر گفتگو کرتے رہے۔

Load Next Story