شریف خاندان نے ایک کروڑ 65 لاکھ سے زائد ٹیکس ادا کیا

نواز شریف نے 24لاکھ49ہزاراور شہباز نے58لاکھ35ہزار158روپے ٹیکس ادا کیا،تفصیلات

نواز شریف نے 24لاکھ49ہزاراور شہباز نے58لاکھ35ہزار158روپے ٹیکس ادا کیا،تفصیلات۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سربراہ میاں نواز شریف و وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور نکے خاندان نے ٹیکس ائیر 2012میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 65 لاکھ 67 ہزار 23 روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔

ایکسپریس،، کو دستیاب انکم ٹیکس گوشواروں کی دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف نے 24لاکھ49ہزار556روپے ٹیکس اداکیا جبکہ انکے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ٹیکس ائیر 2012میں58لاکھ35ہزار158روپے ٹیکس اداکیا جس میں سے 26لاکھ11ہزار132روپے انکم ٹیکس،25لاکھ روپے زرعی ٹیکس جبکہ7لاکھ23ہزار987روپے فارم ہاوس ٹیکس کے زمرے میں اداکیے گئے۔

اس کے علاوہ میاں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازنے 16لاکھ83ہزار 508روپے ٹیکس اداکیاجبکہ شہبازشریف کے بیٹوں حمزہ شہبازنے 35لاکھ26ہزار135 روپے،سلیمان شہباز نے 25لاکھ9ہزار135روپے اورشہبازشریف کی بہوزینب سلیمان نے 5لاکھ64ہزار675روپے ٹیکس اداکیا۔ میاں نواز شریف کی طرف سے گذشتہ ایک سال کے دوران اثاثوں میں 9کروڑ پچپن لاکھ ستانوے ہزار ایک سو72 روپے جبکہ سالانہ آمدنی میں اٹھارہ لاکھ روپے کے اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک سال کے دوران نواز شریف کے ذاتی اخراجات میں 42لاکھ اٹھارہ ہزار 80 روپے کا ضافہ ہوا ۔ میاں نواز شریف نے ٹیکس ائیر 2012 کے دوران مجموعی طور پر24 لاکھ اُنچاس ہزار پانچ سو چھپن روپے ٹیکس ادا کیا ہے دستیاب دستاویزات کے مطابق تیس جون 2010 کو میاں نوازشریف کے پاس کُل چھ کروڑ 37 لاکھ 37 ہزار آٹھ سو27 روپے مالیت کے اثاثے تھے جو تیس جون 2012 کو بڑھ کر 24کروڑ 49لاکھ95 ہزار207 روپے مالیت کے ہوگئے ہیں میاں نواز شریف نے ایف بی آرکو جمع کروائے جانیو الے انکم ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ٹیکس ائیر 2012 میں ایک کروڑ 24 لاکھ سات ہزار 488 روپے قابل ٹیکس آمدنی ظاہر کی ہے جو ٹیکس ائیر 2011 میں ظاہر کردہ ایک کروڑ چھ لاکھ سات ہزار چار سو اٹھاسی روپے کی قابل ٹیکس آمدنی کے مقابلہ میں اٹھارہ لاکھ روپے زائد ہے۔




میاں نواز شریف نے ٹیکس ائیر 2012 کے گوشوارے میں ٹیکس سے مُستثنٰی آمدنی 83 لاکھ 74 ہزار 982 روپے ظاہر کی ہے جو کہ ٹیکس ایئر 2011 میں ظاہر کردہ پچاس لاکھ پچھتہر ہزار روپے مالیت کی ٹیکس سے مُستثنٰی زرعی آمدنی کے مقابلہ میں 32 لاکھ ننانوے ہزار 982 روپے زیادہ ہے میاں نوازشریف نے ٹیکس ائیر 2012 میں اپنے ذاتی اخراجات دو کروڑ چالیس لاکھ چھیانوے ہزار سات سو چھیاسی روپے ظاہر کئے ہیں جو ٹیکس ائیر 2011 میں ظاہر کردہ ایک کروڑ 98 لاکھ 78ہزار سات سو چھ روپے مالیت کے ذاتی اخراجات کے مقابلہ میں 42لاکھ اٹھارہ ہزار 80 روپے زیادہ ہیں۔

میاں محمد نوازشریف کی طرف سے ٹیکس ائیر 2012 کیلئے جمع کروائی جانیو الی ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اپنے پاس موجود خالص(Net) اثاثہ جات اور دولت کی مجموعی مالیت 24کروڑ 49لاکھ95 ہزار207 روپے ظاہر کی ہے جو کہ ٹیکس ائیر 2011میں ظاہر کردہ اپنے پاس موجود19کروڑ 93لاکھ98 ہزار35 روپے مالیت کے اثاثہ جات کے مقابلہ میں 9کروڑ پچپن لاکھ ستانوے ہزار ایک سو72روپے زیادہ ہیں۔

میاں نواز شریف نے اپنے ذاتی اخراجات کی تفصیلات میں بتایا ہے کہ ٹیکس ائیر 2012 میں انہوں نے گھر کے ٹیلی فون، موبائل فون اور انٹرنیٹ کے بلوں کی مد میں کُل چھ لاکھ تین ہزار نو سو 87 روپے خرچ کیے ہیں تاہم گھر کے گیس کے بلوں کی مد میں اور گھر کے گراونڈ رینٹ،پراپرٹی ٹیکس،فائر انشورنس،سیکورٹی سروسز اور واٹر بلوں کی مد میں صفر اخراجات ظاہر کیے ہیں البتہ ملک میں اور بیرون ممالک سفر پر باون لاکھ 53 ہزار 842 روپے کے اخراجات ظاہر کیے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story