ہڑتال ایم کیوایم کااپنارد عمل ہےقائم علی شاہ
سندھ حکومت کونوٹس ملاتوجواب دینگے،فیصلوں سے قبل ہی چینلزپرباتیں ہونے لگتی ہیں
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ہڑتال ایم کیو ایم کا اپنا رد عمل ہے۔
وہ سپریم کورٹ کے نوٹس پر جواب دینگے یا نہیں، وہ بہتر جان سکتے ہیں، ایم کیو ایم کو ملنے والے نوٹس پر مزید کوئی کمنٹ نہیں کرونگا۔ وہ سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر سندھ حکومت کو کوئی نوٹس ملے گا تو سندھ حکومت اس کا جواب دیگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کے فیئر آرڈرز پر فیئر کمنٹس بھی ہوتے رہتے ہیں، یہاں پر عدالتوں کے فیصلے آنے سے قبل ہی چینلوں پر باتیں شروع ہو جاتی ہیں۔
انھوں نے کہا کے پیر پگارا میدان میں آچکے ہیں، پیر پگارا کا پہلا جلسہ تھا، جلسے سیاست کا حصہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم عوام پر یقین رکھتے ہیں، 27دسمبر کو ہو نیوالا جلسہ بھی عوام دیکھے گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر کراچی میں ووٹر لسٹوں پر کسی کو تحفظات ہیں تو اس کی وجہ بھی وہی بتا سکتے ہیں۔