پاناما لیکس سے مریم نواز کا کوئی تعلق نہ ہوا تو معافی مانگ لوں گا نعیم الحق

2 نومبر حکمرانوں کا آخری دن ہوگا، ترجمان تحریک انصاف


ویب ڈیسک October 31, 2016
2 نومبر حکمرانوں کا آخری دن ہوگا، ترجمان تحریک انصاف، فوٹو؛ فائل

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نوازشریف قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں مریم کا پانامالیکس سے کوئی تعلق نہیں تو میں مریم نواز سے معافی مانگ لوں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکمران پاکستان کے مستقبل کا نہیں سوچ رہے اور نوازشریف کی تمام پالیسیاں پاکستان کے مفاد کے خلاف ہیں، اب بھی وقت ہے کہ وزیراعظم استعفا دے کرچلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں مریم کا پانامالیکس سے کوئی تعلق نہیں تو میں مریم نواز سے معافی مانگ لوں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مریم نواز کا نعیم الحق کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

نعیم الحق نے کہا کہ حکمرانوں کواپنے اقتدارکی پڑی ہے، وفاقی حکومت کو اٹک پل پر پی ٹی آئی کارکنان پرجس طرح تشدد کیا جارہا ہے اس پر انہیں شرم آنی چاہیے، ہمارے کارکنوں پرشیلنگ کی گئی اور خیبرپختونخوا سے آنے والے وزیراعلیٰ کو بھی روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان نے بنی گالا میں پڑاؤ ڈال دیا ہے اور 2 نومبر حکمرانوں کا آخری دن ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں