چین میں بارشیں100سے زائد افراد ہلاک45 بدستور لاپتہ
29ہزار مکانات منہدم ،60لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، وزارت شہری امور
چین میں مون سون کی حالیہ بارشوں کے دوران گزشتہ 4دنوں میں 100سے زائد افراد ہلاک اور 60لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک بھر کے صوبے حالیہ بارشوں کی زد میں ہیں۔
دارالحکومت بیجنگ میں 37 ہلاکتوں سمیت ملک بھر میں تقریباً 100افراد ہلاک اور 45 افراد لاپتہ ہیں چین کی وزارت شہری امور کے حکام نے بتایا ہے کہ مختلف صوبوں میں اب تک بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث 29ہزار مکانات منہدم جبکہ 55ہزار مکانات کو نقصان ہوچکا ہے۔ مجموعی طور پر 60لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور امدادی سرگرمیوں کے دوران سیلابی پانی سے 5لاکھ 67ہزار لوگوں کو بحفاظت بچالیاگیا۔