بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد شہید 6 زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹر پر فائرنگ کی گئی جس کا بھرپور انداز میں جواب دیا جارہا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 31, 2016
بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹر پر فائرنگ کی گئی جس کا بھرپور انداز میں جواب دیا جارہا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد کشمیر میں کوٹلی کے قریب لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے صبح 8 بجے لائن آف کنٹرول کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کی گئی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی جارہی ہے جس کا بھرپور انداز میں جواب دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حواس باختہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا ہے جس کے بعد سے بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں