کے الیکٹرک کے شیئرز شنگھائی الیکٹرک خریدے گی
کے الیکٹرک کے حصص کی فروخت اور شنگھائی الیکٹرک کمپنی کی شمولیت کے بعد کراچی کے شہریوں کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں
چین کی شنگھائی پاور کمپنی کراچی میں بجلی کی پیداوار اور تقسیم کار کمپنی ''کے الیکٹرک'' کے کنٹرولنگ حصص 1.77 ارب ڈالر (ایک کھرب 77 ارب روپے) میں خریدے گی۔ شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے دسمبر کے اوائل میں کے الیکٹرک کا انتظام سنبھالنے کا امکان ہے۔
کراچی میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مختلف علاقوں کے صارفین کی جانب سے اوور بلنگ کی شکایات کے تناظر میں اس خبر کو خوش آیند قرار دیا جاسکتا ہے کہ غیر ملکی کمپنی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ واضح رہے کہ 'کے الیکٹرک' کراچی میں 2.2 ملین صارفین کو خدمات دے رہی ہے اور تھرمل پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار اور بجلی کی تقسیم کا کام انجام دیتی ہے۔ شنگھائی کمپنی کی جانب سے کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد حصص خریدے جارہے ہیں، یعنی شہر کے ایک بڑے حصے کو بجلی کی تقسیم اب شنگھائی کمپنی سرانجام دے گی۔
جب یہ ڈیل مکمل ہوجاتی ہے تو یہ پاکستان میں ایک دہائی کے دوران ہونے والا سب سے بڑا ''مرجرز اینڈ ایکیوزیشنز''معاہدہ ہوگا۔ غیر ملکی کمپنی کے چیئرمین وانگ یوندان کا کہنا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک پاور پاکستان کے لوگوں اور حکومت کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے سٹرٹیجک سرمایہ داروں کے ذریعے اور کے الیکٹرک کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے جستجو کرے گی۔
کے الیکٹرک کے حصص کی فروخت اور شنگھائی الیکٹرک کمپنی کی شمولیت کے بعد کراچی کے شہریوں کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں کہ اس طرح شہر کے بعض علاقوں میں طویل عرصے سے جاری لوڈشیڈنگ اور کنڈا سسٹم کا خاتمہ ہوگا اور انھیں بلاتعطل بجلی ملے گی۔ نیز کمپنی بلنگ کے نظام کو مزید موثر بناتے ہوئے شکایات میں کمی کرے تاکہ صارفین کا کھویا ہوا اعتماد بھی بحال ہو۔