انتخابات شفاف ہونگے اب کوئی جعلی ووٹ نہیں ڈال سکے گا وزیراعظم راجا پرویز

چیلنج کرتاہوں25برس میں تمام حکومتوں نے جتناکام کیا،ہم نے اس سے زیادہ کیا،صلاحیت رکھتے ہیں،کسی سے سبق کی ضرورت نہیں


News Agencies December 16, 2012
آج عدلیہ اورمیڈیاآزاد ہے،ہم انھیں مضبوط کرناچاہتے ہیں،صرف گوجرخان میں1.21لاکھ جعلی ووٹ ختم کردیے،خطاب،عذراپیچوہوکی ملاقات۔ فوٹو :اے ایف پی/فائل

وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے کہاہے کہ قوم کویقین دلاتاہوںکہ عام انتخابات شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ ہوں گے۔

انتخابی فہرستوں سے جعلی ووٹ ختم کردیے گئے ہیں اب کوئی جعلی ووٹ نہیں ڈال سکے گا۔ ہفتے کو یہاںوزیراعظم ہائوس میں گوجر خان کے عمائدین سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ گزشتہ 25 برس میں تمام حکومتوں نے جتنے ترقیاتی کام کیے موجودہ حکومت نے اس سے زیادہ ترقیاتی کام کیے ہیں۔ آج پاکستان گندم میں خود کفیل ہوگیا ہے اوراب گندم برآمد کرنیوالا ملک بن گیا ہے۔ ہم مخالفت برائے مخالفت کے مخالف ہیں، ریکارڈ سے موازنہ کیا جائے ہم کسی سے بھی مکالمہ کرنے کو تیار ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے شروع کردہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی سطح پر بہترین قرار دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی اداروں کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے، اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین اور فخر الدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کے فیصلوں سے اداروں کو مستحکم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

12

انھوں نے کہا کہآج عدلیہ اورمیڈیا آزاد ہے، ہم انہیں مضبوط کرنا چاہتے ہیں، موجودہ سویلین حکومت پہلی حکومت ہے جو تمام تر پیشگوئیوں کے برعکس اپنی مدت پوری کر رہی ہے، ہم سیاستدان ہیں اور سیاستدان معاملات کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمیں کسی سے سبق لینے کی ضرورت نہیں۔ وزیراعظم نے اس دوران یہ انکشاف بھی کیا کہ صرف گوجر خان میں 1 لاکھ21 ہزار جعلی ووٹروں کو ووٹر لسٹوں سے خارج کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم سے پولیو مانیٹرنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں