کراچی میں بغیرہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم کا آغاز

بغیر ہیلمٹ كے موٹر سائیكل اور بغیر سیٹ بیلٹ كے گاڑی چلانے والوں كے خلاف سخت كارروائی عمل میں لائی جائے، ٹریفک پولیس


ویب ڈیسک November 01, 2016
بغیر ہیلمٹ كے موٹر سائیكل اور بغیر سیٹ بیلٹ كے گاڑی چلانے والوں كے خلاف سخت كارروائی عمل میں لائی جائے، ٹریفک پولیس، فوٹو؛ فائل

شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے آج سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل اور بغیر سیٹ بیلٹ کے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

ترجمان ٹریفك پولیس كی جانب سے جاری علامیے كے مطابق ٹریفك پولیس آج سے بغیر ہیلمٹ كے موٹر سائیكل چلانے اور بغیر سیٹ بیلٹ كے گاڑیاں چلانے والوں كے خلاف خصوصی مہم كا آغاز كررہی ہے اور اس ضمن میں شہر بھر میں قائم تمام ٹریفك سیكشن كے انچارچز ایس اوز اور دیگر ٹریفك پولیس اہلكاروں كو ہدایات جاری كردی گئیں كہ بغیر ہیلمٹ كے موٹر سائیكل چلانے اور بغیر سیٹ بیلٹ كے گاڑی چلانے والوں كے خلاف سخت كارروائی عمل میں لائی جائے۔

ترجمان کے مطابق اگر محكمہ پولیس اور دیگر سر كاری اداروں كی جانب سے ٹریفك قوانین كی خلاف ورزی كی جائے تو ان كے خلاف قانون كے مطابق نمٹا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |