میڈونا سیاہ فام برطانوی اداکارادریس ایلبا کی عشق میں مبتلا

ادریس ایلبا ان دنوں ایک شوک کی ریکارڈنگ کے لیے لندن میں ہیں۔

ادریس ایلبا ان دنوں ایک شوک کی ریکارڈنگ کے لیے لندن میں ہیں۔: فوٹو : فائل

گلوکارہ میڈونا خود سے 14 سال چھوٹے سیافام برطانوی اداکار ادریس ایلبا کے عشق میں گرفتار ہوگئیں ۔


مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ میڈونا کو لندن کے ایک ہوٹل میں میں ادریس ایلبا کے ساتھ متعدد بار دیکھا گیا ہے وہ دونوں ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب میں الگ الگ داخل ہوئے لیکن وہاں اکٹھے وقت گزارا اور ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک ایک دوسرے کے ساتھ ڈانس کرتے رہے جب کہ وہ دونوں اس تقریب میں شرکت سے پہلے بھی ایک ساتھ ہی تھے۔

واضح رہے کہ ادریس ایلبا ان دنوں ایک شوک کی ریکارڈنگ کے لیے لندن میں ہیں۔
Load Next Story