اوگرانوٹیفکیشن کے بغیرہی ایل پی جی10روپے کلومہنگی

معاشی قتل عام بند کیاجائے،ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن، اوگرادفاترکے باہر دھرنوں کی دھمکی


Business Reporter November 01, 2016
معاشی قتل عام بند کیاجائے،ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن، اوگرادفاترکے باہر دھرنوں کی دھمکی فوٹو: فائل

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر اوربین الاقوامی منڈی میں اضافے کو بنیاد بنا کر ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلو، 100 روپے گھریلوسلنڈر اور 400روپے کمرشل سلنڈر میں بلاجواز اضافہ کر دیا جبکہ دوسری طرف سرکاری اہلکاروں نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا معاشی قتل کرنا شروع کر دیا۔

پولیس اور سرکاری اہلکاروںنے ملک بھر کے ایل پی جی دکانوں سے روزانہ لاکھوں کابھتہ لینا شروع کردیا۔ سول ڈیفنس اور مجسٹریٹ کی غنڈہ گردی سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں تقریبا 2000 سے زائد دکانیں بند، قیمت 250 روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے معاشی قتل، دکانداروں کی ناجائز پکڑدھکڑ، پولیس کی بھتہ خوری، سول ڈیفنس کی بدمعاشی اور مجسٹریٹ حضرات کی غندہ گردی سے تنگ آکر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے پورے پاکستان کا ہنگامی اجلاس7نومبر کو طلب کر لیا۔ غیر معیاری سلنڈروںکے خاتمے کیلیے بھی حکمت عملی تیارکر لی گئی۔

اجلاس کے بعد بھر پور پریس کا نفرنس کر کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اگر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزکا معاشی قتل ختم نہ کیا گیا تو 7 نومبر کو ہونیوالی پریس کانفرنس میں خیبر سے کراچی تک گیس بند کرنے اور اوگرا کے دفتر کے باہر دھرنے کا اعلان کریں گے۔ جان سے قیمتی کوئی چیز نہیں ہے، غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کے مکمل خاتمے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کا قیمت میں اضافہ کرنا غریب صارفین پر ظلم ہے۔ چند عناصر لاکھوں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا معاشی قتل کر کے حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے7نومبرکو صبح 10 بجے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کے بعد بھر پور پریس کانفرنس کر کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتیوں کے مطابق کراچی میں 85روپے فی کلو، 970 روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 95روپے فی کلو 1090 روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، میرپور آزاد کشمیر105روپے فی کلو، 1210 روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 110 روپے فی کلو 1270 روپے گھریلو سلنڈر۔گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ، 115روپے کلو، 1330 روپے گھریلو سلنڈرہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں