انٹرپول نے مشرف کی گرفتاری کیلیے خط موصول ہونے کی تصدیق کردی

خط کے بارے میں انٹرپول ہیڈآفس سے جنوری میں کوئی بھی جواب دیے جانے کا امکان ہے

خط کے بارے میں انٹرپول ہیڈآفس سے جنوری میں کوئی بھی جواب دیے جانے کا امکان ہے فوٹو : فائل

انٹرپول کو سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہادت کیس کے اشتہاری قرار دیے جانے والے ملزم سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کی گرفتاری اور پاکستان حوالگی کیلئے جاری کردہ خط باقاعدہ طور پر موصول ہوگیا ہے۔


ڈائریکٹر انٹرپول پاکستان کو اس خط کے موصول ہونے کی باقاعدہ تصدیق بھی کردی ہے۔ یہ خط انٹرپول کے ہیڈکوارٹرز فرانس کے شہر لیان بھیجا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اس خط کے بارے میں انٹرپول ہیڈآفس سے جنوری میں کوئی بھی جواب دیے جانے کا امکان ہے، فرانس میں کرسمس اور نئے سال کی چھٹیاں ہونے والی ہیں، اس لئے اس بابت جواب میں بھی تاخیرکا امکان ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story