چیف سیکریٹری پختونخوااسلام آباد جانے والے قافلے روکیں وزارت داخلہ

حکومت نے دھرنے کی اجازت نہیں دی، قافلے نہ روکناآئین کی خلاف ورزی ہوگی ،مراسلہ


News Agencies/Numainda Express November 01, 2016
حکومت نے دھرنے کی اجازت نہیں دی، قافلے نہ روکناآئین کی خلاف ورزی ہوگی ،مراسلہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گروپوں کی شکل میں اسلام آبادآمدپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ان گروپوں کو روکنے کی ہدایت کرنے کیساتھ ساتھ اسے پختونخوا حکومت کی آئینی ذمہ داری قراردیدیا۔

وفاقی سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو پیر کے روز ارسال کردہ مراسلہ میں کہاگیاہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ مخصوص لوگوں کے گروپ خیبر پختونخوا سے2نومبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنا چاہتے ہیں اور ان کا مقصد واضح طور پر وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اداروں اور عوام کو یرغمال بنانا اور مفلوج کرنا ہے، یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کابینہ اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے کچھ ارکان اس طرح کے اجتماعات کی اپنے سرکاری اور ذاتی مسلح محافظوں کے ساتھ قیادت کریں گے، اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

وفاقی حکومت نے اسلام آبادمیں دھرنے کی اجازت نہیں دی اس لیے صورتحال کاادراک کرتے ہوئے خیبرپختونخواسے اسلام آباد کی طرف آنے والے گروپوں کو صوبہ ہی میںروکاجائے، ان گروپوںکو روکناصوبائی حکومت کی آئینی ذمہ داری بنتی ہے اوراگر صوبائی حکومت ایسانہیں کرتی تووہ آئینی خلاف ورزی کی مرتکب ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں