ملک کے تمام ایئرپورٹس کوریڈالرٹ کردیاگیا

پی آئی اے حکام کے مطابق پشاور ایئرپورٹ کلیئر ہونے تک پروازکو پشاور جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق پشاور ایئرپورٹ کلیئر ہونے تک پروازکو پشاور جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

وزارت دفاع نے پشاور ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملک کے تمام ایئرپورٹس کی انتظامیہ اورمتعلقہ فورسزکوریڈ الرٹ کردیاہے۔


معلوم ہوا ہے کہ وزارت دفاع نے سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے حکام کوہدایت کی ہے کہ وہ تمام ایئرپورٹس اوران کے اطراف کارپارکنگ ایریاکوسختی سے مانیٹرکریں اور مسافروں اوران کے سامان کی چیکنگ کویقینی بنایاجائے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام ایئرپورٹس ریڈالرٹ ہیں۔دریں اثناکراچی سے پشاورجانے والی پرواز پی کے305کو کراچی ایئرپورٹ پر روک دیاگیا، اس پروازکوکراچی سے ہفتے کی شام 7بجے پشاور روانہ ہوناتھا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق پشاور ایئرپورٹ کلیئر ہونے تک پروازکو پشاور جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story