نیروبی میں زیر علاج شاہد حیات کی طبیعت بہتر ہونے لگی

مطالعاتی دورے پر کینیا گئے تھے، نمونیا ہو گیا، میڈیا بنا تصدیق خبرنشر نہ کرے، عاصم قائمخانی


Staff Reporter November 01, 2016
مطالعاتی دورے پر کینیا گئے تھے، نمونیا ہو گیا، میڈیا بنا تصدیق خبرنشر نہ کرے، عاصم قائمخانی فوٹو: فائل

گریڈ 21 تربیتی کورس پر موجود ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے اور آئندہ چند دنوں میں ان کی صحت میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے۔

ایف آئی اے سندھ کے قائم قام ڈائریکٹرعاصم قائمخانی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں شاہد حیات صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شاہد حیات اپنے تربیتی کورس کے سلسلے میں مطالعاتی دورے پر کینیا کے دارالحکومت نیروبی گئے تھے جہاں انھیں ڈبل نمونیا ہوا اور انھیں نیروبی میں واقع آغا خان اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پیچیدہ صورتحال کے سبب ان کے پھیپھڑوں پر دباؤ کم کرنے اور نظام تنفس کو معمول پر لانے کیلیے انھیں بیہوش کرکے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا۔

ڈاکٹر ان کی صحت میں بہتری کی رفتار سے مطمئن ہیں اور آئندہ چند دنوں میں ان کی صحت میں بتدریج بہتری آنے کے لیے پر امید ہیں، اعلامیے میں میڈیا سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے کوئی بھی اطلاع بغیر تصدیق شایع یا نشر کرنے سے گریز کریں،سابق آئی جی سندھ اقبال محمود نے بتایا کہ شاہد حیات کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے اور ان کی اہلیہ سمیت دنیا بھر سے ان کے دوست احباب نیروبی پہنچ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں