برطانیہایک خاندان میں 103سال بعدلڑکی کی پیدائش

پیدائش کے وقت آون کا وزن 8 پاؤنڈ تھا۔ پورا خاندان اس پیدائش پر خوشیاں منا رہا ہے۔

پیدائش کے وقت آون کا وزن 8 پاؤنڈ تھا۔ پورا خاندان اس پیدائش پر خوشیاں منا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

اکثر گھرانے اولاد نرینہ کیلیے پریشان نظر آتے ہیں اور اسکے لیے دعائیں کرتے، منتیں مانگتے ہیں مگر برطانیہ کے علاقے ویلز میں رہائش پذیر ایک خاندان 103سال سے لڑکی کیلیے تڑپ رہا تھا۔


اب کہیں جا کے انکی ایک صدی سے زیادہ پرانی یہ خواہش پوری ہوئی اور وہ اب پہلی لڑکی کی پیدائش کی خوشیاں منا رہا ہے۔ آون گوینیتھ جنکنز 1909 کے بعد جنکنز خاندان میں پیدا ہونیوالی پہلی لڑکی ہے۔ آوِن کے دادا ہوول کا کہنا ہے کہ آوِن کی پیدائش سے پہلے سارہ اس خاندان میں پیدا ہونے والی آخری لڑکی تھیں جسکی پیدائش اکتوبر 1909 میں ہوئی تھی۔

سارہ کے بعد میرے والد اور انکے بھائیوں کے ہاں صرف لڑکے پیدا ہوئے پھر ہمارے ہاں بھی لڑکے ہی ہوئے، اب جا کے میرے بیٹے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انھیں اندازہ نہیں تھا مگر جب انھوں نے اپنے خاندان کی تاریخ کھنگالی تو معلوم ہوا کہ یہ کتنی انوکھی پیدائش ہے اور یہ حقیقت واضح ہوئی کہ یہ خاندان میں 103سال بعد پہلی لڑکی کی پیدائش ہے۔ پیدائش کے وقت آون کا وزن 8 پاؤنڈ تھا۔ پورا خاندان اس پیدائش پر خوشیاں منا رہا ہے۔
Load Next Story