گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہازمیں دھماکا 16افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی
زخمیوں میں سے 24 بری طرح جھلسے ہوئے ہیں جنہیں سول اسپتال کراچی کے برس وارڈ منتقل کیا گیا ہے، ایدھی ذرائع
گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز کے آئل ٹینک میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے قریب بلوچستان کی بندرگاہ گڈانی کے شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے ایک جہاز کے آئل ٹینک میں اس وقت دھماکا ہوگیا جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ جہاز توڑنے میں مصروف تھے۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی، جس نے جہاز پر موجود لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں اب تک 16 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے 24 بری طرح جھلسے ہوئے ہیں جنہیں سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے اور دیگر زخمیوں کو فوری طور پر حب منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب جہاز میں لگی آگ بجھانے کی بھی بھرپورکوششیں جاری ہیں، ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ ایک ایک ٹن لوہے کی شیٹس کئی کئی میٹر بلند ہونے کے بعد لوگوں پرگری ہیں، آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث فائربریگیڈ کو کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔