اسلام آباد میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کورنگ روڈ میدان جنگ بن گیا
پولیس نے عندلیب عباس سمیت کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا تاہم بعد میں عندلیب عباس کو رہا کردیا گیا
وفاقی دارالحکومت کا کورنگ روڈ پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے کورنگ روڈ پر صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب شفقت محمود کی سربراہی میں لاہور سے آنے والے قافلے کے شرکا نے ریلی کی شکل میں بنی گالہ جانے کی کوشش کی۔ وہاں موجود پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے تحریک انصاف کے قافلے کو آگے جانے سے روکا جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے زبردستی آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی، جواب میں مظاہرین نے بھی پتھراؤ کردیا جس کے بعد پولیس نے عندلیب عباس سمیت کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا تاہم بعد میں عندلیب عباس کو رہا کردیا گیا جب کہ شفقت محمود، علی محمد خان اور عائشہ گلا لئی بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ تک پہنچ گئے۔