پرویز خٹک کی قیادت میں قافلہ صوابی سے دوبارہ اسلام آباد پہنچنے کیلیے تیار

اسلام آباد کی جانب مارچ کے حوالےسے پی ٹی آئی قائدین سہ پہر 4 بجے مشاورتی اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے


ویب ڈیسک November 01, 2016
اسلام آباد کی جانب مارچ کے حوالےسے پی ٹی آئی قائدین سہ پہر 4 بجے مشاورتی اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، فوٹو : اے ایف پی

LONDON: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی سربراہی میں دھرنے میں شرکت کے لیے آنے والا تحریک انصاف کا قافلہ واپس صوابی پہنچ گیا جب کہ پارٹی قائدین دھرنے میں شرکت کے حوالے سے شام 4 بجے مشاورتی اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی سربراہی میں دھرنے میں شرکت کے لیے آنے والا تحریک انصاف کا قافلہ واپس صوابی پہنچ گیا ہے جہاں پی ٹی آئی کے کارکنان تازہ دم ہورہے ہیں جب کہ اسلام آباد کی جانب مارچ کے حوالےسے پی ٹی آئی قائدین مشاورتی اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پرویز خٹک کے قافلے کو روکنے کیلیے پولیس اور کارکنان میں جھڑپیں

پاکستان تحریک انصاف کے قافلے کو گزشتہ رات برہان انٹرچینج پر اسلام آباد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس اور کارکنان میں جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جب کہ اس دوران پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جس سے بعض کارکنان کی حالت غیر ہوگئی اور اسی دوران پولیس نے ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں تاہم تھوڑی دیر کے وقفے کے بعد پولیس نے صبح 4 بجے آنسو گیس کی شیلنگ تیز کر دی اور اسی دوران پنجاب پولیس نے ایک ٹریکٹر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا جب کہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے لائی جانے والی کرین کو بھی ناکارہ کر دیا گیا۔

صورت حال کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے تمام کارکنوں کو واپس صوابی جانے کی ہدایت کی جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کارکنان کے ہمراہ واپس صوابی پہنچ گئے، پارٹی قائدین کے مطابق عمران خان نے کارکنوں کی واپسی کا فیصلہ کارکنوں کے تحفظ کے لیے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں