مریم نواز کا نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس

تحرک انصاف کے ترجمان بے بنیاد الزامات پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کے لیے تیار ہوجائیں، نوٹس کا متن


ویب ڈیسک November 01, 2016
نعیم الحق نے مریم نوازپرسیکیورٹی اجلاس کی خبر لیک کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما لیکس سے مریم نواز کا کوئی تعلق نہ ہوا تو معافی مانگ لوں گا، نعیم الحق

نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نعیم الحق نے ان پرسیکیورٹی اجلاس کی خبر لیک کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جو کہ جھوٹ اور بے بنیاد ہے، نعیم الحق جھوٹ بولنے پر 14 روز میں غیر مشروط معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کے لیے تیار ہوجائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مریم نواز کا نعیم الحق کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے الزام عائد کیا تھا کہ سیکیورٹی اجلاس کی ہونے والی باتیں مریم نواز نے انگریزی روزنامے کے صحافی کو بتائی تھیں جس پر مریم نواز نے اُن کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں