آرمی اور ایئرفورس کے جوانوں نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا آئی ایس پی آر

حفاظتی دیوار کے پاس تعینات آرمی کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔


ویب ڈیسک December 16, 2012
حفاظتی دیوار کے پاس تعینات آرمی کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فوٹو: فائل

MCLEAN, VA, US: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی اور ایئرفورس کے جوانوں نے پشاور ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے آبدارہ روڈ کی طرف سے حملہ کیا، انہوں نے بارود سے بھری گاڑیوں کی مدد سے ایئرپورٹ کی حفاظتی دیوار کو دو جگہ سے تباہ کیا تاہم وہ اندر داخل نہ ہو سکے، حفاظتی دیوار کے پاس تعینات آرمی کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور پولیس نے ایئرپورٹ کو بیرونی طرف سے گھیرے میں لے لیا جس کے بعد دہشتگرد آبادی کی طرف فرار ہو گئے تاہم پشاور میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں