ڈاکٹر خلیل چشتی بھارت سے رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

مقدمہ ختم ہونے پر خوشی ہے سر پر جو تلوار لٹک رہی تھی وہ ہٹ گئی۔ ڈاکٹر خلیل چشتی


ویب ڈیسک December 16, 2012
مقدمہ ختم ہونے پر خوشی ہے سر پر جو تلوار لٹک رہی تھی وہ ہٹ گئی۔ ڈاکٹر خلیل چشتی فوٹو : محمد جاوید

پشاور: پاکستانی سائنسدان پروفیسرڈاکٹر خلیل چشتی بھارت سے رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

کراچی ائیرپورٹ پر ڈاکٹر چشتی کے اہل خانہ اور دیگر رشے داروں نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر چشتی کا کہنا تھا کہ مقدمہ ختم ہونے پر خوشی ہے سر پر جو تلوار لٹک رہی تھی وہ ہٹ گئی، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات ہونے چاہئیں، بھارت میں کچھ لوگ پاکستان کےساتھ اچھے تعلقات کے حامی اور کچھ مخالف ہیں۔

ڈاکٹر خلیل چشتی کو نارتھ ناظم میں واقع ان کی رہائش گاہ لایا گیا ہے جہاں ان کے اہل خانہ نے ڈاکٹر چشتی کی رہائی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں