ڈاکٹر خلیل چشتی بھارت سے رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
مقدمہ ختم ہونے پر خوشی ہے سر پر جو تلوار لٹک رہی تھی وہ ہٹ گئی۔ ڈاکٹر خلیل چشتی
پشاور:
پاکستانی سائنسدان پروفیسرڈاکٹر خلیل چشتی بھارت سے رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
کراچی ائیرپورٹ پر ڈاکٹر چشتی کے اہل خانہ اور دیگر رشے داروں نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر چشتی کا کہنا تھا کہ مقدمہ ختم ہونے پر خوشی ہے سر پر جو تلوار لٹک رہی تھی وہ ہٹ گئی، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات ہونے چاہئیں، بھارت میں کچھ لوگ پاکستان کےساتھ اچھے تعلقات کے حامی اور کچھ مخالف ہیں۔
ڈاکٹر خلیل چشتی کو نارتھ ناظم میں واقع ان کی رہائش گاہ لایا گیا ہے جہاں ان کے اہل خانہ نے ڈاکٹر چشتی کی رہائی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی۔