امید ہے شکست خوردہ عناصر اپنی شکست سے سیکھیں گے مریم نواز

وزیر اعظم نے پانامالیکس پر کمیشن بنانے کےلئے سپریم کورٹ میں 22 اپریل کو درخواست دی تھی، مریم نواز

وزیر اعظم نے پانامالیکس پر کمیشن بنانے کےلئے سپریم کورٹ میں 22 اپریل کو درخواست دی تھی، مریم نواز: فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی کوشش ناکام ہوگئی امید ہے شکست خوردہ لوگ اپنی شکست سے سبق سیکھیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ پاناما لیکس پر وزیراعظم نے 22 اپریل کو کمیشن بنانے کےلیے سپریم کورٹ کو خط لکھا تھا۔




مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی امید ہے کہ شکست خوردہ عناصر اپنی شکست سے کچھ سبق سیکھیں گے۔

Load Next Story