پشاور یونیورسٹی ٹاؤن میں فورسزکی کارروائی مکمل 5 دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک کی کمر پر خوفناک شکل کا ٹیٹو بنا ہوا تھا۔


ویب ڈیسک December 16, 2012
دہشتگردوں میں ایک پشتو جبکہ چار ازبک تھے۔ فوٹو: اے ایف پی

پشاور کے یونیورسٹی ٹاؤن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مکان میں چھپے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن بشیرداد کے مطابق پشاور ائر پورٹ پر حملہ کرنے والے کچھ دہشتگرد ایک زیر تعمیر مکان میں چھپ گئے تھے۔ اتوار کی صبح فورسز کی جانب سے گھیرا تنگ ہونے پر دہشتگردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا جس میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جس کے بعد قانون نافذکرنے والے اداروں کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور اسے گھیرے میں لے لیا۔

جھڑپ کے دوران دہشت گردوں نے دستی بموں کا بھی استعمال کیا ، ان کے پاس بھاری ہتھیاروں کے علاوہ خودکش جیکٹس بھی موجود تھیں۔ سیکورٹی فورسز نے کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد 4 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ ایک نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔


سی سی پی اور پشاور کے مطابق دہشتگردوں میں ایک پشتو جبکہ چار ازبک تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی کمر پر خوفناک شکل کا ٹیٹو بنا ہوا تھا جبکہ ان دہشت گردوں کی لاشوں کے قریب سے سرنجیں بھی ملیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں