وزیرداخلہ کا ایف سی اہلکاروں کی تنخواہ اور ریٹائرمنٹ کی مدت بڑھانے کا اعلان

ایف سی اہلکاروں کی 50 فیصد تنخواہ اگلے ماہ جب کہ باقی 30 جون کے بعد بڑھائی جائے گی، چوہدری نثار


ویب ڈیسک November 01, 2016
ایف سی اہلکاروں کی 50 فیصد تنخواہ اگلے ماہ جب کہ باقی 30 جون کے بعد بڑھائی جائے گی، چوہدری نثار، فوٹو؛ فائل

LOS ANGELES: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایف سی اہلکاروں کی تنخواہ اسلام آباد پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ ہی ایف سی کی 50 فیصد تنخواہ بڑھا دی جائے گی اور باقی 30 جون کے بعد بڑھائی جائے گی۔

چوہدری نثار نے ایف سی اہلکاروں کی تنخواہ اسلام آباد پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ ہی ان کی 50 فیصد تنخواہ بڑھا دی جائے گی اور باقی 30 جون کے بعد بڑھائی جائے گی جس کا نوٹی فکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی اہلکار کو 18 سال کی عمر میں بھرتی کیا جاتا ہے اور 35 سال کی عمر میں ریٹائر ہوجاتا ہے جو جوانی کی عمر ہے جب کہ ان کی پنشن بھی بہت کم ہے اس لیے میں نے سفارش کی کہ ایف سی اہلکار کی ریٹائرمنٹ کی حد بھی 35 سے بڑھا کر 45 کی جائے جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں