شہر قائد میں امن کیلیے پولیس کا کلیدی کردار ہے کورکمانڈر کراچی

کورکمانڈر کراچی نے پولیس ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور امن کیلیے جان دینے والے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا۔


ویب ڈیسک November 01, 2016
کورکمانڈر کراچی نے پولیس ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور امن کیلیے جان دینے والے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس/ منور خان

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور امن وامان کے لیے خون کا نذرانہ پیش کرنے پر پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی جب کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے انہیں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور اس سے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کورکمانڈر نے پولیس شہدا کی یادگار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے شہر میں امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے امن کو پائیدار بنانے کے لیے شہدا کا کلیدی کردار ہے، پولیس کے شہدا نے بھی دیگر اداروں کی طرح اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر پولیس کے ساتھ پاک فوج کا تعاون جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔