ورلڈ کپ نہ جیتنے پر قوم سے معافی مانگتے ہیں کپتان ذیشان عباسی

قومی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا, کپتان ذیشان عباسی


ویب ڈیسک December 16, 2012
قومی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا, کپتان ذیشان عباسی فوٹو: اے ایف پی

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کا کہنا ہے ورلڈ کپ نہ جیتنے پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت میں عالمی کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا اس موقع پر کھلاڑیوں کے رشتے دار بھی موجود تھے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان ذیشان عباسی نے کہا کہ دعاؤں کے لئے قوم کے شکرگزار ہیں، قومی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ انہیں فینائل نہیں پلایا گیا تھا بلکہ وہ شیشہ صاف کرنے والی دوائی تھی۔

پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں تمام مقابلوں میں فتح حاصل کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم اسے فائنل میں روایتی حریف بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں