چیئرمین نیب سےقبل آڈیٹر جنرل بھی پنجاب میں کرپشن کی تصدیق کرچکےہیں چوہدری پرویزالٰہی

خادم اعلیٰ کی فلاپ اسکیموں کا اولین مقصد لوٹ مارتھا, چوہدری پرویزالٰہی


ویب ڈیسک December 16, 2012
خادم اعلیٰ کی فلاپ اسکیموں کا اولین مقصد لوٹ مارتھا, چوہدری پرویزالٰہی فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ق) کےسینئرمرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہےکہ چیئرمین نیب سےقبل آڈیٹر جنرل بھی پنجاب میں کرپشن کی تصدیق کرچکےہیں۔

لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پرپارٹی رہنماؤں اورعہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نےکہا کہ خادم اعلیٰ کی فلاپ اسکیموں کا اولین مقصد لوٹ مارتھا، انہوں نے کہا کہ سستی روٹی اسکیم، فوڈ اسپورٹ، گرین ٹریکٹر، آشیانہ اسکیم سمیت کون سی اسکیم ہے جس میں اربوں روپےکی لوٹ مارنہیں کی گئی۔

چودہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کےاثاثےبیچ کھانےوالوں نےکرپشن اورلوٹ مارسے ہمارے دورکے خوشحال پنجاب کومقروض بنا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |